آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل،پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل،پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع

پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل شیڈول کے مطابق ہوگا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، اور پاکستان نے قرض کی اس قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔اجلاس سے قبل پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ بھی جاری کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اصلاحی اقدامات کو سراہا اور اسے بحالی کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی بہترین مثال قرار دیا۔سات ارب ڈالر کے استحکام پروگرام کے علاوہ آئی ایم ایف پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کی معاونت آر ایس ایف کے تحت فراہم کر رہا ہے، جس سے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور مالی و اقتصادی لچک کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ایگزیکٹو بورڈ اگلی قسط کی منظوری پر غور کرے گا، جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) کے پہلے جائزے کا احاطہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔