پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ وزیر داخلہ نے ایک روز قبل برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں اس معاملے کو اٹھایا تھا اور پہلے ہی متعلقہ دستاویزات برطانوی حکومت کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ محسن نقوی لندن میں پی ایس ایل کی لانچنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ مختلف سفارتی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos