بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق رات کے وقت مسلح افراد نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جو زور دار دھماکے کے بعد پھٹ گیا اور پل کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فوری طور پر سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی متعدد رابطہ پل بارودی مواد سے تباہ کیے جا چکے ہیں، جنہیں بعد میں عارضی طور پر تعمیر کیا گیا۔ تاہم دھماکوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos