غزہ میں جنگ بندی مذاکرات انتہائی نازک موڑ پرپہنچ چکے ہیں،قطری وزیراعظم

 

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔

شیخ محمد نے 23 ویں دوحہ فورم میں بیان دیا کہ ثالث موجودہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اُن کے مطابق جو اقدامات اب تک کیے گئے ہیں، اسے مکمل جنگ بندی نہیں کہا جا سکتا، بلکہ یہ صرف ایک وقتی وقفہ ہے۔

قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلاء تک جنگ بندی مکمل نہیں ہو سکتی، اور مذاکرات کا عمل حساسیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔