فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

کراچی:ایف ٹی سی کے قریب سندھی ثقافتی ریلی کے شرکا کا پولیس پر پتھرائو

کراچی میں  شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکا نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مظاہرین نے پولیس موبائل اور نجی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔

مظاہرین نے شارع فیصل پر ہنگامہ کرتے ہوئے گزرنے والی گاڑیوں اور بسوں پر پتھراؤ کیا، شرپسند عناصر نے خواتین کو بھی ہراساں کیا، مسافر بس میں بیٹھے شہری نے ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کی ویڈیو بنالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم افراد نے مسافر بس کے شیشے توڑے اور خواتین کو ہراساں کیا، ویڈیو میں نامعلوم افراد کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،  ریلی کے شرکا نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔