فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملیں

کراچی :  گلشن اقبال کے علاقے میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں اور ایک مرد بےہوشی کی حالت میں ملا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور پڑوسیوں سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے تمام افراد کو زہریلی شے دی گئی ہے تاہم تحقیقات کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

لاشوں کی شناخت 52سالہ ثمینہ، 22سالہ ماہا اور 19سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جائے گا اور ضابطے کی کارروائی کر کے لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔ایس ایس پی ضلع شرقی زبیر نذیر شیخ کے مطابق ایک خاتون کی لاش کئی دن پرانی معلوم ہوتی ہےجبکہ دو خواتین کی لاشیں چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ پولیس کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ قبل رینچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا جبکہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت بھی درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔