ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان پر ان ہاؤس تبدیلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے موجودہ رہنما مفاہمت کے لیے مینڈیٹ نہیں رکھتے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 35 ایم پی ایز نے علی امین گنڈا پور کو استعفا نہ دینے کا مشورہ دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقتدرہ سے پی ٹی آئی کی کوئی سیٹلمنٹ ممکن نہیں اور اب پارٹی اگر توبہ بھی کرے تو معافی ملنا مشکل ہے۔
شیر افضل مروت کے مطابق سہیل آفریدی کو اسلام آباد پر احتجاج کے لیے استعمال کیا گیا، جبکہ بیرون ملک بیٹھ کر پی ٹی آئی کو بدنام کرنے والے افراد سوشل میڈیا سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شہزاد اکبر نے تو ان کے خلاف بھی کیس کیا، اور پارٹی نے کبھی بیرون ملک سوشل میڈیا چلانے والوں کو قابو میں نہیں کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos