بھارت نے اطلاع دیے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا

اسلام آباد، بھارت نے اطلاع دیے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو پیشگی اطلاع دیے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

معلومات کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ 58,300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارت نے اپنے ڈیم خالی کیے اور بعد میں دوبارہ بھرنے کا امکان ہے، جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ عارضی طور پر کم یا صفر ہو سکتا ہے۔

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور اسے آبی دہشت گردی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔