لاہور: پنجاب اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز پر ترقی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ یہ قرارداد حکومتی رکن ملک احمد سعید نے پیش کی ۔ جس میں پاک فوج کے شہدااور غازیوں کی قربانیوں کو ایوان کا سلام پیش کیا گیا ہے ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی حاصل کی، قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا، بھارت کو منہ توڑ شکست کا سامنا، دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار موقف کی تائید کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ، فوج اور سپہ سالار پر تنقید، دشمن کا بیانیہ آگے بڑھانے کے مترادف ہے، مسلح افواج کو اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
قراداد کے مطابق پاک فوج نے سرحدوں کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قدرتی آفات میں مثالی کردار ادا کیا، قوم اور افواجِ پاکستان میں محبت کا لازوال رشتہ ہے، جو ہمیشہ برقراررہے گا، پاکستانی قوم ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos