فوٹوپی آئی ڈی

قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم

قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کردیاگیا ہے۔اس میں شہدائے کشمیر کی نایاب تصاویر اور جدوجہدِ آزادی کشمیر اور تاریخی پس منظر پر مشتمل کتب،دستاویزات اور معلوماتی مواد رکھاگیاہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ووفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیررانا محمد قاسم نون نے افتتاح کیا ۔

افتتاحی تقریب میں کشمیر کمیٹی کے اراکین وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ،چیئرمین سٹینگ کمیٹی آن ڈیفنس سردار فتح اللہ خان میاں خیل ،ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ ،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن اور کشمیری رہنماکنوینئرحریت کانفرنس غلام محمد صفی ،محمد فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر ،عبد الحمید لون ،شیخ عبد المتین ،مشتاق احمد بٹ،مزمل ایوب ٹھاکر ،لال حسین راجپوت،نعیم خان ،جام نبیل مشتاق درگ ،احمد تاشفین خان بھی شریک تھے ۔

اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کشمیر کارنر کا قیام مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہی اور معلومات کی فراہمی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔پاکستان کشمیریوں کی اخلافی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم کا موقف یکساں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔سپیکر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ۔انہو ںنے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، کشمیر گیلری اراکینِ پارلیمنٹ اور نوجوان نسل کو کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں سے آگاہی کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیراورچیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ کشمیر گیلری کا قیام اسپیکر قومی اسمبلی کا احسن اقدام ہے۔

شرکا نے کہا کہ کشمیر کارنر کے قیام سے پارلیمنٹیرینز اور محققین کو مستند معلومات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی لائبریریوں میں بھی کشمیر کارنر قائم کیے جائیں گے۔شرکائے تقریب نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔