اگرچہ لتویا میں مرد کرائے پر حاصل کرنے کو شوہر کرائے پر لینے کا نام دیا جا رہا ہے تاہم ان کرائے پر لیے گئے مردوں سے کچھ اور نہیں بلکہ صرف گھر کے کام کرائے جاتے ہیں، گھر میں مرمت کے کئی چھوٹے موٹے کام جو خواتین خود نہیں کر سکتیں یہ مرد کرتے ہیں۔
یوروسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق لٹویا میں مردوں کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ خواتین ہیں، اور 65 سال سے زائد عمر کی خواتین کی تعداد مردوں سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔ صحت کے فرق، طرز زندگی اور سماجی عوامل اس صنفی عدم توازن کا سبب بن رہے ہیں۔
مقامی خواتین کے مطابق گھر کے چھوٹے کاموں میں مدد کے لیے یہ خدمات انتہائی ضروری ہیں۔ Komanda24 اور Remontdarbi.lv جیسے پلیٹ فارمز خواتین کو ہنڈی مین خدمات فراہم کرتے ہیں، جہاں مرد پلمبنگ، کارپینٹری، مرمت اور دیگر کاموں میں مدد کرتے ہیں اور چھوٹے گھریلو کام مکمل کرنے کے بعد بغیر کسی رکاوٹ کے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ رجحان لٹویا تک محدود نہیں بلکہ دیگر یورپی ممالک میں بھی صنفی عدم توازن اور مردوں کی کم آبادی کی وجہ سے گھریلو کاموں کے لیے ہنڈی مین خدمات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos