پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان پیغامات سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے انتباہ جاری کیا ہے، جس میں شہریوں سے کہاگیاہے کہ جعلی ای چالان کے پیغامات سے ہوشیاررہیں۔ ترجمان کے مطابق، سیف سٹی کبھی ایس ایم ایس کے ذریعے نقد رقم، اکاؤنٹ یا بینک کی تفصیلات کی درخواست نہیں کرتا اور ای چالان کی اطلاع صرف سرکاری پنجاب حکومت نمبر 8070 سے بھیجی جاتی ہے۔دھوکہ باز شہریوں کو مشتبہ لنکس پر کلک کرنے کا لالچ دے کر رقم بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عوام کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مشکوک ایس ایم ایس یا ویب سائٹس کے ذریعے کوئی ادائیگی نہ کریں۔ PSCA کی تمام خدمات شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت ہیں۔

 

ترجمان کا کہناہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے نام سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔ حکام نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے پاس شکایت درج کرائی ہے تاکہ اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کی کلوننگ کے ذمہ دار افراد کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر انہیں کوئی مشتبہ آواز والے پیغامات موصول ہوں تو فوری طور پر 15 یا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر ونگ سے رابطہ کریں۔ ای چالان SMS میں ہمیشہ تفصیلات شامل ہوتی ہیں جیسے کہ وقت، مقام اور متعلقہ خلاف ورزی کی معلومات۔

 

واضح رہے کہ صوبہ بھر کے شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔