کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کی بالائی منزل پر ایک نیولا دیکھا گیا، جس نے مسافروں اور انتظامیہ کے درمیان ہلچل مچادی۔ ذرائع کے مطابق نیولا ایک بند دفتر کے اندر بھی داخل ہوا،
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (PAA) کے ترجمان نے بتایا کہ جناح ٹرمینل کسٹمز نے ریڈار پر نیولے کی موجودگی کی ویڈیو کے بعد فوری نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کو اطلاع دے دی گئی۔ اس کے بعد نیولے کو پکڑنے اور راستے کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ ائیرپورٹ میں ایسے جانوروں کا آزادانہ مٹر گشت کسی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ نیولا حساس کمیونیکیشن کیبلز اور بجلی کی تاروں کو کاٹ سکتا ہے۔
انٹرنیشنل ڈیپارچر سے متصل کسٹمز کوریڈور میں نیولے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹ منیجر، سول ڈیپارٹمنٹ اور وائلڈ لائف ہیزرڈ مینجمنٹ یونٹ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور حالات پر قابو پانے کی کارروائی کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos