خاکروب کی آسامیوں میں صرف "مسیحی” لکھنے پر پابندی عائد

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں صرف "مسیحی” لکھنے کی پریکٹس ختم کی جائے اور اس کے بجائے "شہری” کا لفظ استعمال کیا جائے۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات کے چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے واضح کیا کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ کے اندر تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کروائیں۔

یہ فیصلہ ملازمتوں میں غیر جانبداری اور حفاظتی انتظامات کی اہمیت کو یقینی بنانے کی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔