اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امورِ خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور کوئی جمہوری قیادت پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے بہانے فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاست کرنے کے لیے نعشیں اور خون چاہیے، جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔
خیبرپختونخوا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سمگلرز تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رہے ہیں، منشیات کا کاروبار بڑھے پیمانے پر جاری ہے، اور مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے ضلع میں پوست، بھنگ، چرس اور آئس کے کاروبار، اور سہیل آفریدی کے رشتہ داروں کی ملوثیت کا بھی ذکر کیا۔
اختیار ولی نے کہا کہ پچھلے 13 سال میں خیبرپختونخوا میں ایک یونیورسٹی یا ہسپتال بھی نہیں بنایا گیا، جبکہ ملک مشکل وقت میں ایران اور قطر کے ساتھ کھڑا رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos