مشہور نابینا نجومی بابا وانگا نے سال 2026 کے حوالے سے متعدد اہم پیشگوئیاں کی ہیں جو دنیا بھر میں دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بلغاریہ کی یہ معروف شخصیت 1996 میں انتقال کر گئی تھیں، مگر اپنی زندگی میں انہوں نے عالمی سطح کے کئی تاریخی اور افسوسناک واقعات کی پیشگوئیاں کی تھیں، جن میں 9/11 اور دیگر بڑے عالمی تنازعات شامل ہیں۔
بابا وانگا کے مطابق 2026 میں دنیا کو کئی بڑی قدرتی آفات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زلزلے، آتش فشاں پھٹنا اور شدید موسمی حالات زمین کے تقریباً 7 سے 8 فیصد رقبے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر، آسٹریلیا اور کینیڈا میں جنگلات کی آگ اور میانمار میں زلزلے کے بعد یہ پیشگوئی خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی ہے۔
علاوہ ازیں، بابا وانگا نے عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعات کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ ان کے مطابق 2026 میں چین، روس اور امریکا میں ممکنہ کشیدگی دیکھنے میں آ سکتی ہے، اور بعض رپورٹس میں یہ بھی ذکر ہے کہ چین تائیوان پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے۔
بابا وانگا نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ 2026 میں انسان کسی دوسری مخلوق یا تہذیب کے ساتھ پہلی بار رابطے میں آ سکتا ہے اور ایک بڑا خلائی جہاز زمین کے قریب آ سکتا ہے، جسے Interstellar سے جوڑا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق عالمی معیشت کے لیے یہ سال انتہائی مشکل ثابت ہوسکتا ہے، اور مصنوعی ذہانت دنیا کے اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کر کے ملازمتوں اور معاشرتی نظام میں بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
یہ پیشگوئیاں بابا وانگا کے مداحوں اور ماہرین کے درمیان بحث کا سبب بنی ہوئی ہیں اور 2026 کے حوالے سے عالمی سطح پر دلچسپی پیدا کر رہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos