فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں سرکاری و نجی کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ میں سرکاری و نجی کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم انٹر سال اول و دوئم کے ضمنی امتحانات تعطیلات کے دوران شیڈول کے مطابق ہونگے، تمام سرکاری و نجی کالجز کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔