سلطان خان گولڈن کا تیزترین ریورس ڈرائیونگ میں نیا ورلڈ ریکارڈ

پاکستان کے شہرت یافتہ سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔ سلطان گولڈن نے ایک میل کا فاصلہ محض 57سیکنڈ میں طے کیا، یہ ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022میں قائم کیا تھا۔

ریکارڈ توڑنے پر شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد دی گئی، ایونٹ میں گورنر بلوچستان جعفرمند وخیل اور وزیراعلی سرفرازبگٹی نے بھی شرکت کی۔ سول وعسکری حکام کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے، میگا ایونٹ کو دیکھنے کیلئے مختلف ممالک کے مبصرین بھی موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطان گولڈن کو عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارک پیش کرتا ہوں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے، سلطان گولڈن کے لئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔