یہ واقعہ جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ابیی میں پیش آیا، جہاں اقوام متحدہ کا عارضی امن فوجی مشن (یو این آئی ایس ایف اے) امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے تعینات تھا۔ مسلح عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ بنگلا دیشی امن فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے
حملہ غیر شناخت شدہ مسلح گروہوں نے کیا، جنہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
🇸🇩🔥 Sudan: The United Nations camp in Kadugli (Southern Kordofan) was hit today by an RSF drone strike.
Several UN staff members were killed.
📍 Geolocation: 11.11152, 29.68656@GeoConfirmed pic.twitter.com/F8NxZGcpFL
— Zaryon OSINT (@zarGEOINT) December 13, 2025
بنگلا دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ غیر شناخت شدہ مسلح گروہوں نے کیا، جنہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان بنگلا دیشی فوج کے مطابق ہلاک شدگان کا دستہ اقوام متحدہ کے عارضی امن فوجی مشن برائے ایبی (یو این آئی ایس ایف اے) کے تحت تعینات تھا، جس کا مقصد اس غیر مستحکم علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنا تھا۔ حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos