رحیم یار خان:کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان کے نواحی علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ ڈاکو مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے چھ لاکھ روپے لوٹنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ فرار کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ان کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔