پشاور: سینٹرل پولیس آفس میں اہلکاروں کے داخلے پر پابندی

پشاور میں سینٹرل پولیس آفس میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اے آئی جی آپریشنز نے تمام ڈی پی اوز، آر پی اوز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط بھیج کر ہدایت کی ہے کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے اہلکار سی پی او میں داخل ہونے سے قبل تحریری اجازت حاصل کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریری اجازت میں سی پی او آنے کا مقصد اور آمد کا وقت واضح طور پر درج کرنا ضروری ہے۔ بغیر اجازت داخلہ مستقبل میں ممنوع ہوگا اور تمام اہلکاروں کو متعلقہ افسران سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔