اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کا چالان کر دیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق واقعہ ایکسپریس چوک پر پیش آیا جہاں مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کو روکا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت گاڑی مولانا عبدالغفور حیدری کے صاحبزادے چلا رہے تھے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کی تھی، جس پر قواعد کے مطابق چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں برتی جاتی۔
واقعے کے بعد چالان کی کارروائی مکمل کر کے گاڑی کو روانہ کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos