لاہور کی سیشن عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ دونوں افراد کیس میں ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ریلیف کی درخواست پر سماعت کی۔ رجب بٹ کی نمائندگی بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔ رجب بٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) سے پہلے ہی ضمانت حاصل کر رکھی تھی، جس نے انہیں سیشن کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجب بٹ اور ندیم مبارک دونوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اس میں 6 جنوری تک توسیع کردی۔ کیس کی مزید سماعت اگلی تاریخ کو ہوگی۔
دونوں نے نیشنل کرائم اینڈ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ذریعہ درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
9 دسمبر کو آنے والی اطلاعات کے مطابق بٹ کو مبینہ طور پر صبح کی پرواز میں انگلینڈ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا جب برطانوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔تاہم، بٹ نے ملک بدر ی کی خبروں کی تردید کی ہے، ان کا کہناہے کہ وہ اپنی مرضی سے وطن واپس آئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos