فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیٹرول کی قمیت برقرار، ڈیزل 14روپے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی منظوری دی جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جارہا ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حالیہ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 45 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔