’’گل پیرہن تھے اورکفن پوش ہوگئے‘‘۔سانحہ اے پی ایس کی 11ویں برسی

آج سانحہ اے پی ایس کی برسی منائی جارہی ہے۔ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کےپر دہشتگرد حملے کو 11سال ہو گئے۔ آج 11 ویں برسی منائی جائے گی۔16 دسمبر 2014 کو دہشتگردوں نے حملہ کرکے 132 بچوں، خواتین اساتذہ اور اسٹاف سمیت147 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج ہم آرمی پبلک سکول کے ان معصوم بچوں اور عملے کو یاد کر رہے ہیں جو ، 16 دسمبر 2014 کے سفاک دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے ،اُن کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہماری قوم نے کتنی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری پیغام کے مطابق صدرنے کہا کہ ہم اُن خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو آج بھی یہ دکھ حوصلے اور وقار کے ساتھ سہہ رہے ہیں، پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کی استقامت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے غم کو پاکستان کے لیے طاقت میں بدلا۔

اس موقع پر سوشل میڈیاصارفین بھی اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔
گل پیرہن تھے اور کفن پوش ہو گئے
گودی سے اترے، قبر میں روپوش ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔