فائل فوٹو
فائل فوٹو

اختیارات کی جنگ ، گورنر نے وزیر اعلی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

پشاور:پشاور کے تاریخی ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین وزیر اعلیٰ کو بنانے پرگورنر نے  عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

گورنر نے شمائل احمد بٹ اور شیراز بٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے ،قانون کے مطابق ایڈورڈ کالج بی او جی چیئرمین کا اختیار گورنر کے پاس ہے

درخواست میں کہا گیا ہے 1974 قانون کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین گورنر ہوگا،اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں۔

کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 1971 کے تحت وزیر اعلیٰ کو چیئرمین بی او جی مقرر کیا گیا ہے، اس قانون کے مطابق گورنر کنٹرولنگ اتھارٹی ہے

درخواست میں استدعا کی گئی ہے،صوبائی حکومت کے فیصلے کو کلعدم قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔