پیٹرولیم کے شعبوں میں روس کے ساتھ پاکستان معاہدہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تیل کے شعبے کے ممکنہ معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے، دونوں ممالک کی توانائی کی وزارتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
وزیرخزانہ نے روسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ تمام شعبے روس کی طاقت ہیں اور ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر روس پاکستان کے ساتھ اس شعبے میں کسی معاہدے پر راضی ہو جائے۔بات چیت دونوں ممالک کے درمیان تیل، گیس اور معدنیات میں جاری رابطوں کے بعد ہوئی، جس میں پاکستان میں ایک ریفائنری کو اپ گریڈ یشن، تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ میں مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔
اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور روس ملک میں ایک اور سٹیل پلانٹ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی درآمد شروع کی تھی، جس کا مقصد توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانا اور درآمدی لاگت کو کم کرنا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos