پی ٹی آئی اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے،شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے۔

انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنرراج کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیا اور اس کے بعد سہیل آفریدی کو اپنی پوزیشن بچانے کے لیے وفاق کے مطالبات کو ماننا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی خبر بھی نہیں دی گئی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اتنے بڑے نہیں کہ جماعت کی مجموعی پالیسی متاثر ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے تمام اہم فیصلے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی مشاورت سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج کے بجائے ڈائیلاگ چاہتی ہے، اور اچکزئی و علامہ ناصر عباس دیگر جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔