نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کے پاس دائر کر دی ہے، جس پر سماعت 31 دسمبر کو ہوگی۔
سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جس پر فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔ اس ماہ بجلی کی پیداوار میں پانی سے 39.16 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.34 فیصد، درآمدی کوئلے سے 5.06 فیصد، گیس سے 8.44 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.64 فیصد حصہ رہا۔
مزید براں، جوہری ایندھن سے نومبر میں 25.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت نومبر میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 72 پیسے کمی کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos