تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور انہیں 20 اور 21 دسمبر کو ہونے والی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وفد میں سیکرٹری جنرل اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا، شہرام خان تراہ کئی، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے ملک کی سالمیت، خوشحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ ملک کے اہم قومی امور پر مشاورت اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos