صادق آباد اور ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بسیں الٹنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز متعدد مقامات پر بند کی گئی ہیں۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند ہیں۔
قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، دھند کے شدید اثرات مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos