اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ شدت کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں دھند اور اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، کے پی کے کے مختلف علاقے اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ اسموگ کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos