پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کی تھی، جس میں بعد ازاں مرحلہ وار توسیع کی جاتی رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos