کراچی کی صنعتیں خام مال نہ ملنے سے بند ہونے کے قریب

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل ہوگئی ہے، جس سے لوہے کے تاجروں اور دیگر اشیاء کے امپورٹرز کو اربوں کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

صدر آئرن مرچنٹس حماد پوناوالا نے کہا کہ ہڑتال کے باعث صنعتیں بند ہونے کے قریب ہیں اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب صدر سی سی آئی ریحان حنیف نے خبردار کیا کہ پورے ملک کی انڈسٹری اس ہڑتال کی وجہ سے تباہ ہونے کے دہانے پر ہے اور پورٹ پر جگہ نہ ہونے کے باعث خام مال کی آمد رک گئی ہے، جس سے جہازوں کی لنگر اندازگی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔