اسلام آباد سے لاہور گاڑی خریدنے آئے 3 بھائیوں کو لوٹ لیا گیا

اسلام آباد سے لاہور گاڑی خریدنے آئے تین بھائی نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شیخ عثمان اپنے بھائیوں شیخ اسد اور شیخ حبیب کے ہمراہ گاڑی خریدنے آئے تھے، لیکن ملزمان حمزہ اور مراد نے 45 لاکھ روپے لے کر گاڑی نہ دی اور رقم لے کر فرار ہو گئے۔

مدعی  کے مطابق ملزمان نے 45 لاکھ لے کر گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کروائی، بائیو میٹرک اور اسٹاپ کروانے گئے جہاں نوسرباز رقم لیکر بھاگ گئے۔ نعمان کے سامنے پیسے دیے جو گاڑی دینے سے بھی انکاری ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی۔ متاثرہ بھائیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کروائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔