سڈنی دہشت گردی کیس،ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ 24 فروری 2022 کو 10 سال کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ ساجد اور اس کے بیٹے کے پاسپورٹ کی معلومات اس وقت منظرعام پر آئیں جب حملے کی تحقیقات جاری تھیں۔

ابتدائی طور پر بھارتی میڈیا نے ساجد اکرم کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش کی تھی، تاہم بعد میں یہ دعوے گمراہ کن ثابت ہوئے۔ ماہرین کے مطابق حملہ آور نے حال ہی میں بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ فلپائن کا سفر بھی کیا۔

آسٹریلوی حکام نے تصدیق کی کہ تمام شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں اور ساجد اکرم کی شہریت و پس منظر کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قانونی اور سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔