فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کا چین میں افتتاح

 راولپنڈی:پاک بحریہ نے چین کے شہر ووہان میں ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کامیابی کے ساتھ لانچ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگلیو بیس پر لانچ کر دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ آٹھ ہینگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت4  آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں اور باقی 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW)، ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تعمیر کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان آبدوزوں کو جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کیا جائے گا جو اسٹینڈ آف رینج میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔