فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ مودی اُسے کبھی نہیں بھول سکے گا،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بُنیان مرصوص میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ مودی اُسے کبھی نہیں بھول سکے گا۔

ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کبھی شکست کو بھول نہیں سکتا، اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے جنگ میں پاکستان کو فتح ملی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں مودی کو وہ سبق سکھایا جو وہ یاد رکھے گا اور کبھی نہیں بھول سکے گا، جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورا ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست چاہتے ہوئے بھی نہیں بھول سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا مذاق اڑانے والوں کیلیے دنیا میں تو کوئی جگہ نہیں اور اللہ بھی اُن سے حساب لے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کے ہیروز اور معمار ہیں، نوجوان نسل ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ آج کی تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا دلیراور غیور عوام کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کےعوام غیور اور بہادر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے بہادر عوام نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دیں، آپ کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، تاریخ آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ چاروں صوبے مل کر ترقی کریں گے تو پاکستان عظیم بنے گا، محنت، دیانت اور بھائی چارے سے پاکستان عظیم بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ 100 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، پاکستان کی معیشت 2023 اور 2024 میں ہچکولے کھا رہی تھی، اب پاکستانی معیشت منجدھار سے نکل آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو گروتھ کی طرف لے کر جانا ہوگا، ملکی معیشت تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے، ماضی کے فیصلوں سے سیکھ کر مستقبل کی تیاری کرنی ہے، ہم نے باقی قوموں سے آگے بڑھنا ہے، پاکستان میں ترقی جادو، ٹونے سے نہیں محنت سے ہوگی۔

شہباز شریف نے ہری پورمیں دانش سکول کے قیام کا اعلان کر دیا، وزیراعظم نے ہری پورمیں طالبات کے لیے دانش سکول کا علیحدہ کیمپس اور ہری پور پل کی تعمیر کا اعلان کا اعلان کیا، تقریب میں ہونہار طلبا کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوگی تو پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر کے رہے گا، اے آئی کی تربیت کے لیے پورے پاکستان کے بچوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے،: قوم اکٹھی ہوگی تو پاکستان کی ترقی کی رفتارکوئی نہیں روک سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔