ہری پور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ صوبے میں مزید لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے عوام غیور اور بہادر ہیں، جنہوں نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔
اس دوران انہوں نے ایک شعرپڑھا۔
وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا
یہ شعرپڑھتے ہوئے شہبازشریف نے اپنے روایتی طرزخطابت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جذباتی اندازمیں ہاتھ کوتیزی سے حرکت دی جس کی لپیٹ میں مائیک بھی آگیا۔شعرپڑھنے کے بعد تقریردوبارہ شروع کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معافی چاہتاہوں میرے مکے سے مائیک بندہوگیاتھا۔اس پر ہال میں قہقہے لگ گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos