بیجنگ: ٹک ٹاک کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکہ میں ایپ کو فعال رکھنے کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکہ میں ٹک ٹاک کے 50 فیصد ملکیتی حقوق امریکی کمپنیوں اوریکل، سلور لیک اور اماراتی سرمایہ کاری فرم ’ایم جی ایکس‘ کے پاس ہوں گے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شو زی چی نے جمعرات کو اپنے ملازمین کو اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یہ معاہدہ 22 جنوری تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
معاہدے کے بعد ٹک ٹاک اور امریکی حکومت کے درمیان برسوں سے جاری تنازع بھی ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی سے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں اپنے مالکانہ حقوق امریکی کمپنیوں کو فروخت کر دے۔
شو زی چی کی جانب سے ملازمین کے نام میمو میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے 17 کروڑ امریکی صارفین کے لیے ٹک ٹاک اپنی سروسز فراہم کرتا رہے گا۔
معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائٹ ڈانس کے پاس 19٫9 فیصد حصص ہوں گے۔ اوریکل، سلور لیک اور ابوظہبی کے ایم جی ایکس گروپ کے پاس مشترکہ طور پر 15 فیصد حصس ہوں گے۔ میمو کے مطابق 30 فیصد حصص سرمایہ کاروں کے مشترکہ گروپ کے پاس ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اوریکل ٹک ٹاک کے تجویز کردہ الگورتھم کو لائسنس دے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos