فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام بھی معطل

واشنگٹن:  براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام بھی معطل کر دیا گیا ۔

اس پروگرام کے تحت امریکہ ہر سال ایسے ممالک کے شہریوں کو لاٹری کے ذریعے 50 ہزار ویزے دیتا ہے، جن کی امریکہ میں امیگریشن کی شرح کم ہے۔

امریکی وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم  نے کہا ہے کہ صدر نے گرین گارڈ لاٹری پروگرام کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید کوئی امریکی اس تباہ کن پروگرام کی وجہ سے نقصان نہ اُٹھائے۔

گذشتہ ہفتے براؤن یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے مشتبہ حملہ آور کا تعلق پرتگال سے ہے۔ وہ سنہ 2017 میں لاٹری پروگرام کے تحت امریکہ آئے تھے اور اُنھیں بعدازاں گرین کارڈ مل گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔