لیونل میسی کو بھارتی ارب پتی شخص کی جانب سےنایاب گھڑی کا تحفہ

فٹبال اسٹار لیونل میسی کو بھارت کے ارب پتی اننت امبانی نے 13 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) کی نایاب گھڑی بطور تحفہ پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی دنیا میں صرف 12 نمونوں میں دستیاب ہے اور اس میں بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل شامل ہے جو گھڑی کے اندرونی میکانزم کو نمایاں کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر میسی کی گھڑی پہنے تصاویر وائرل ہو گئی ہیں اور فٹبال شائقین اس نایاب تحفے کی خاصیت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔