انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں کل پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اتوار 21 دسمبر کو دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی، جس کی وجہ سے بھارت کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔
فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا، اور امکان ہے کہ پول میچ کے دوران بھارتی کپتان کی جانب سے عدم مصافحہ کا رویہ دوبارہ دہرایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos