برطانیہ میں مبینہ ہیکرز نے اہم سرکاری ڈیٹا چوری کر لیا ہے، جس کی تصدیق حکام کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ سرکاری نظام سے ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ڈیٹا ہوم آفس کی ملکیت تھا، جو فارن آفس کے ذریعے چلائے جانے والے سسٹمز پر موجود تھا۔
حکام کے مطابق ہیکنگ کا انکشاف ہوم آفس کے عملے نے کیا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے،
تاہم ابتدائی جائزے کے مطابق اس ڈیٹا چوری سے عام شہریوں کے انفرادی طور پر متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سسٹمز کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos