راولپنڈی پولیس نے ڈکیتیوں ، موٹرسائیکل اور گاڑی چوریوں میں ملوث 2 گینگ پکڑلیے۔تھانہ نصیرآباد اور تھانہ پیرودھائی نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور وہیکلز و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتارکے مسروقہ مہران کار، 4 موٹر سائیکل، نقدی 1 لاکھ 88 ہزار روپے،4 موبائل فون، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، آرٹیفیشل جیولری اور اسلحہ برآمدکیا۔ ایس پی پوٹھوہارطلحہ ولی کاکہنا ہے کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
پیرودھائی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتارکرلیا،5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوگئے۔ایس پی راول کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos