ایبٹ آبادمیں ایک شخص نے بیوی بچوں سمیت زہر کھالیا۔ 3بچے جاں بحق ہوگئے۔کے تھانہ میر پور کی حدود کاغان کالونی میں تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے، میاں بیوی شدید زخمی اور نیم بے ہوش حالت میں پائے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کا والد 33سالہ کاشف ولد منصف کوزخمی اور بیہوش حالت میں موقع پر پایا گیا، اس کی اہلیہ 35سالہ شیزا بی بی کی گردن پر اور سر پر زخم کے نشانات تھے اور وہ بھی بیہوشی کی حالت میں تھی۔ تین بچے جاں بحق ہوچکے تھے جن کے نام غازیان (6 سال)، آئزل (3 سال)اور شہرام (9 ماہ)شامل ہیں، جو مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہین خان اور ایس ایچ او اصغر خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہواکہ سفاک شخص نے اپنی اہلیہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس کے سر پر گہرے وار پائے گئے اور کلائی پر بھی چھری سے کٹ لگایا گیا۔
ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق تین بچوں کو مردہ حالت میں ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم جلد مکمل کر لیا جائے گا۔تمام تر طبی و انتظامی امور کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر الیاس خود کر رہے ہیں۔بچوں کے والد کاشف کے معدے کو واش کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میڈیکل ڈی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔خاتون کے سر پر چوٹ آئی ہے،انہیںنیورو وارڈ بی میں داخل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ متاثرہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور ہمارے فرنٹ لائن ہیروز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos