جنوبی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ:10 ہلاک،10 زخمی

جنوبی افریقہ کے بیکرزڈال ٹاؤن شپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ جوہانسبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مختلف مقامات پر فائرنگ کی اور بعض افراد کو سڑکوں پر نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بعض افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے اور ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ سیکیورٹی ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔