دبئی: ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی، سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 113 گیندوں پر 172رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، انہوں نے بیشتر رنز باؤنڈریز لگاکر حاصل کیے۔سمیر منہاس نے باونڈریز لگاکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے انڈر 19 پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے 172 رنز کی اننگز میں 122 رنز باونڈریز لگاکر بنائے۔
اس سے قبل باونڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ شمائل حسن کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں سری لنکا انڈر 19 کیخلاف 150 رنز کی اننگ کھیلی تھی جس میں 94 رنز باونڈریز سے حاصل کیے تھے۔ شمائل نے اس اننگ میں 13 چوکے اور سات چھکے لگائے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos