ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شہری بھارتی سرپرستی میں پھیلنے والی دہشت گردی اور قاتلوں کی سرپرستی کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین بھارتی سرحد تک پہنچ گئے اور ’’نو مینز لینڈ‘‘ میں داخل ہو کر ہندوستان مخالف نعرے لگائے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق احتجاج کے باعث بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سب سے بڑے لینڈ پورٹ پیٹراپول پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مظاہرین نے ہندوستان کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی چٹاگانگ رہائش گاہ کے باہر بھی بھرپور احتجاج کیا۔
یہ احتجاج سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے بعد ہوا، جنہیں بھارت سے مبینہ دھمکیوں کے بعد قتل کیا گیا اور ملزمان سرحد پار بھارت میں فرار ہوگئے۔ بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے بھارت سے قاتلوں کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خطہ میں عدم استحکام، ریاستی دہشت گردی اور اندرونی مداخلت بھارت کی پرانی پالیسی ہے، اور بنگلہ دیش کے عوام نے قاتلوں کے سرپرست بھارتی اقدامات کے خلاف برسرِ احتجاج ہو کر اپنی مخالفت ظاہر کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos