کرکٹ آسٹریلیا کا ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اس ٹیسٹ میں کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔ نیتھن لیون ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور انہیں سرجری کے بعد طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے دور رہنا ہوگا۔
اسکواڈ میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑی جھائے رچرڈسن ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویدر لینڈ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔
باوجود پیٹ کمنز کے عدم دستیابی کے، آسٹریلوی ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھرپور مقابلے کی تیاری کر رہی ہے اور اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت میں مضبوط اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos